Maktaba Wahhabi

262 - 348
296۔بچے کی نسبت ماں کی طرف کرنا۔ بچے کی نسبت اس کے باپ کی طرف کرنا واجب ہے،ماں کی طرف نسبت جائز نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ((ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ)) (الأ حزاب:5) ”انھیں ان کے باپوں کی نسبت سے پکارو،یہ اللہ کے ہاں زیادہ انصاف کی بات ہے۔“ اگر اس کے باپ کا علم نہ ہوتو کسی اور مناسب نام کی طرف منسوب کیا جائےگا،جیسا کہ عبداللہ یا عبدالرحمان وغیرہ۔ (اللجنة الدائمة:17904) 297۔عورت کا نام اس کے خاوند کے نام پر رکھنا۔ انسان کی نسبت باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف کرنا جائز نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ((ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ)) (الأ حزاب:5) ”انھیں ان کے باپوں کی نسبت سے پکارو،یہ اللہ کے ہاں زیادہ انصاف کی بات ہے۔“ جو باپ کے علاوہ کسی کی طرف نسبت کرتاہے اس کے بارے سخت وعید آتی ہے تو عورت کی نسبت اس کے خاوند کی طرف جائز نہیں ہے،جیسا کہ کفار اور ان کی مشابہت اختیار کرنے والے مسلمانوں میں یہ عادت پائی جاتی ہے۔ (اللجنة الدائمة:18147)
Flag Counter