Maktaba Wahhabi

285 - 348
سیاہ،نیلگوں وغیرہ،لیکن خوبصورت اور زیب وزینت سے مرصع لباس،جو التفات نظر کا موجب ہو،نہیں پہن سکتی،نیز ایسالباس بھی جو اجنبیوں کے پاس اور فنکشن وغیرہ میں پہنتی ہے۔(ابن جبرين:الفتاويٰ:17/3) 324۔سوگ منانے والی عورت کے لیے خوشبو کا استعمال۔ خاوندکی وفات کی عدت گزارنے والی سوگوار عورت کے لیے خوشبو کا استعمال درست نہیں ہے،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے،البتہ خوشبو اپنے بچوں یامہمانوں کو پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں،بشرط یہ کہ خود ان کی شریک کار نہ ہو۔ (ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:22/204) 325۔سوگ منانےوالی کا غسل کے لیے جمعہ کادن خاص کرنا۔ ضرورت کے وقت سوگ منانے والی عورت کے لیے غسل کرناجائز ہے چاہے ہر روز ہو،جمعہ یاکسی اور دن کا تعین درست نہیں،ہاں وہ خوشبودار صابن اور کستوری کااستعمال نہیں کرسکتی،بلکہ ایسی چیز استعمال کرے جس میں خوشبو نہ ہو جس طرح کے بیری کے پتے،زیتون وغیرہ۔(ابن جبرين:الفتاويٰ:17/4) 326۔سوگ منانے والی کا اپنےسر کو خوشبودار تیل یا کریموں سے دھونا۔ سوگ منانے والی اپنے سر اور جمیع بدن کو جب چاہے بیری کے پتوں اور دیگر ایسی اشیاء سے دھوسکتی ہے جن میں خوشبو نہ ہو،خوشبودار تیل وغیرہ کا استعمال جائز نہیں،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشبو کا استعمال سوگ منانے والی کے لیے ممنوع قراردیا ہے،البتہ غسل حیض سے فراغت کے بعد بخور خوشبو کا استعمال کرسکتی ہے۔ (ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:22/205)
Flag Counter