Maktaba Wahhabi

286 - 348
327۔عورت کا سوگ منانے کی مدت کے دوران شیمپو یا خوشبودار صابن استعمال کرنا۔ اس کے لیے یہ جائز ہے کیونکہ اس چیز کا مقصد خوشبو پیدا کرنا نہیں ،بلکہ بدن کی بوباس کا ازالہ مقصود ہے،یہ ایسے ہی ہے جیسے سبب کا پھول یا اس جیسی کوئی چیز ،لیکن اگر عورت اسے بھی ترک کردے تو زیادہ مناسب ہے۔ (ابن عثيمين:نور علي الدرب:17) 328۔سوگ منانے والی کا آئینہ دیکھا۔ سوگ منانے والی کا آئینے کی طرف دیکھنا بالکل درست ہےکوئی مانع نہیں،ضرورت کے پیش نظر مثلاً کنگھی کرنے،لباس پہنے،اور چہرہ وغیرہ دھونے کے وقت کوئی مضائقہ نہیں۔(ابن جبرين:الفتاويٰ:17/6) 329۔یہ مشہور ہے کہ سوگ منانے والی اذان ہوتے ہی فوراً نماز کے لیے اُٹھ جائے۔ یہ درست نہیں،یہ عورت دوسری عورتوں کی طرح ہی ہے،وقت پر نماز پڑھے گی،چاہے اذان کے فوراً بعد اور اس کے کچھ دیر بعد،اس کی نماز بھی دوسری عورتوں کی مانند وقت گزرجانے سے ہی فوت ہوگی۔ (ابن جبرين:الفتاويٰ:17/6) 330۔عدت گزارنے والی کو پیغام نکاح دینا۔ دورانِ عدت واضح الفاظ میں پیغام نکاح جائز نہیں۔البتہ پیش کش کی جا
Flag Counter