Maktaba Wahhabi

294 - 348
نان ونفقہ کے احکامات 346۔بیوی کا خرچ خاوند کے ذمہ واجب ہے۔ بیوی کا خرچ ،لباس ،اوررہائش خاوند پر واجب ہے ،اچھا رہن سہن اور میاں بیوی کے مابین خوشگوار فضا شرعاً مطلوب ہے۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ((الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ ۚ)) (النساء: 34) ”مرد عورتوں پر نگران ہیں، اس وجہ سے کہ اللہ نے ان کے بعض کو بعض پر فضیلت عطا کی اور اس وجہ سے کہ انھوں نے اپنے مالوں سےخرچ کیا “ نیز فرمایا: ((أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنتُم مِّن وُجْدِكُمْ)) (الطلاق:6) ”انھیں وہاں سے رہائش دو جہاں تم رہتے ہو،اپنی طاقت کے مطابق۔“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ))[1] ”ان عورتوں کا تمہارے ذمے کھانا اور لباس ہے،معروف طریقے کے مطابق۔“ (اللجنة الدائمة:9258)
Flag Counter