Maktaba Wahhabi

309 - 348
تو اس پر اللہ کی تعریف کرتا ہے اور ایک بار پیتا ہے تو اس پر اس کی تعریف کرتا ہے۔“ یہ تو معلوم ہے کہ پینے میں مشروع یہ ہے کہ پینے میں مشروع یہ ہے کہ تین سانسوں سے پیا جائے اور ایک بار پینا تین سانسوں پر مشتمل ہوتاہے،اسی طرح کھانے کے بارے ہے،انسان اللہ کی تعریف کرتا ہے جب وہ کھانے سے فارغٖ ہوتا ہے،حالانکہ لقمے تو اس نے بہت زیادہ کھائے ہوتے ہیں۔ سو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ایک رضاعت وہی معتبر سمجھی جائےگی جو دوسری رضاعت سے بالکل مختلف اور جدا ہو،پستان کو ایک ہی جگہ چھوڑنا یہ تکرارِ رضاعت نہیں ہے بلکہ یہ ایک ہی رضاعت ہے،اگرچہ متعدد بار چھوڑے،پھر ایک بات یہ بھی ہے کہ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ بچہ اگر پینے سے سیرہوجائے تو یہی چیز متعددبار پینے سے کفایت کرجائے گی لیکن یہ درست نہیں ہے بلکہ عدد کا اعتبار ہوگا،چاہے بچہ سیر ہو یانہ ہو،جب اس بچے نے اس عورت کا پانچ دفعہ دودھ پی لیاتو اس کا رضاعی بیٹا سمجھا جائےگا،چاہے ہررضاعت میں سیر ہوا ہویا نہ ہوا ہو۔(ابن عثيمين :نور علي الدرب:6) 366۔دوسال كے بعد بچے کی رضاعت کا حکم۔ رضاعت باعثِ حرمت تب ہی ہوگی جب پانچ دفعہ پیے اور بچہ دوسال تک کاہو،اگر رضاعت پانچ بار پینے سے کم ہو یا بچے کے دو سال سے تجاوز کرجانے کے بعد ہوتو اس کی کوئی اصل نہیں اور نہ ہی یہ محرم سمجھاجائے گا۔دوشرطوں کاہونا لامحالہ ضروری ہے: 1۔بچے کی عمر دوسال مکمل نہ ہو۔
Flag Counter