Maktaba Wahhabi

332 - 348
باپ کی طرف سے بہن: یہ پانچ عدمی شروط کی بنیاد پر نصف حاصل کرتی ہے، عصبہ کا نہ ہونا،شریک کار نہ ہونا،فرع وارث کا نہ ہونا،مذکر وارث کی اصل کا نہ ہونا اور حقیقی بہنوں اور حقیقی بھائیوں کا نہ ہونا۔(ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:20/118) 395۔چوتھائی حصے کےمستحق۔ چوتھائی حصہ لینے والے دو ہیں:خاوند،بیوی ایک یا زیادہ ،خاوند وجودی شرط کے ساتھ اس کا مستحق ہوتا ہے اور وہ فرع وارث کا وجود،اور بیوی شرطِ عدمی کے ساتھ اس کی مستحق بنتی ہے،اور وہ ہے فرع وارث کا نہ ہونا۔ (ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:20/119) 396۔آٹھواں حصہ لینے والا۔ آٹھواں حصہ لینےوالا ایک ہی وارث ہے اور وہ ہے بیوی ایک یازیادہ،یہ شرط وجودی کی بنیاد پر یہ حصہ لیتی ہے اور وہ ہے فرع وارث کا ہونا۔(ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:20/119) 397۔دوتہائی لینے والے۔ دوتہائی لینے والے چار قسم کے افراد ہیں: بیٹیاں،پوتیاں،حقیقی بہن،باپ کی طرف سےبہن۔ بیٹیاں دو شرطوں کی بنیاد پر دوتہائی لیتی ہیں،ایک شرطِ وجودی ہے کہ وہ دو یا دو سے زیادہ ہوں،اور ایک شرطِ عدمی ہے کہ عصبہ نہ ہو۔ پوتیاں تین شروط کی بنیاد پر یہ حصہ لیتی ہیں،ایک شرطِ وجودی ہے کہ وہ
Flag Counter