Maktaba Wahhabi

336 - 348
400۔عورتوں کی وراثت۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنی کتاب میں وراثتوں کی وضاحت فرمائی ہے: ((يُوصِيكُمُ اللّٰهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ)) (النساء:11) ”اللہ تمھیں تمہاری اولاد کے بارے میں تاکیدی حکم دیتا ہے مرد کے لیے دوعورتوں کے حصے کے برابر حصہ ہے۔“ مؤنث کو منقولہ وغیر منقولہ جائیداد میں سے مذکر کے مقابلے میں نصف ملے گا۔یہ متوفی کے قرض کی ادائیگی اور شرعی وصیت کے نفاذ کے بعد ہوگا۔(اللجنة الدائمة:6209) 401۔بیوی کی وراثت۔ جب خاوند کی اولاد ہو تو اسے اسکے مال کا آٹھواں حصہ ملے گا اوراگر اولاد نہ ہوتو چوتھا حصہ ملے گا،وہ مال منقولہ جائیداد کی صورت میں ہویا غیر منقولہ کی صورت،اگر اس کی اوربھی بیوی یابیویاں ہیں تو یہی آٹھواں حصہ ان دونوں یا سب میں برابربرابر تقسیم ہوجائے گا۔(اللجنة الدائمة:4731) 402۔باپ کی بیوی کی وراثت۔ تیرے باپ نے جو کچھ وراثت چھوڑی اس میں سے تیری ماں کا آٹھواں حصہ ہے،اگر تیرے باپ کی کوئی اور بیوی نہیں تو وہ تنہا اس کی مالک ہوگی،چاہے ترکہ فروخت کردیاجائے یا غلہ بنالیا جائے،اس کے لیے فروخت کردہ کا آٹھواں یا غلہ کا آٹھواں حصہ ہوگا،یہ تیرے باپ کی ادائیگی قرض اور شرعی وصیت کے نفاذ کے بعدہوگا۔(اللجنة الدائمة:18782)
Flag Counter