Maktaba Wahhabi

350 - 348
428۔سونے والا کمرہ اور جو کچھ بیوی کے لیے مختص ہے، خاوند کے ترکہ میں نہیں سمجھا جائے گا۔ سونے والے کمرہ اور جو چیزیں بیوی کے لیے خاص ہیں، ان کا وراثت سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ یہ چیزیں بطور خاص بیوی کی ہیں۔(اللجنة الدائمة:4724) 429۔دیت میں سے بیوی کی وراثت۔ اگر اس کی بیوی آزاد اور مسلمان ہو تو اس کی دیت سے بھی وارث بنے گی، جیسا کہ اس کے باقی مال سے وراث بنے گی،یہ سب اگر وہ مقروض ہوا تو قرض ادا کرنے اور اگر وصیت کر گیا ہے تو شرعی وصیت کے نفاذ کے بعد ہوگا۔(اللجنة الدائمة:6979) 430۔خاوند نے بیوی کا زیورلیا بعد ازاں وہ مر گئی۔ اگر واقعتاً ایسا ہی ہوا جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے تو اس کے زیورات اس مال میں شامل کیے جائیں گےمرتے دم جس کی وہ مالک تھی، یہ سب مل کر اس کا ترکہ ہوگا اور اس کا وارث بنا جائےگا، اس کے قرض کی ادائیگی کے بعد اگر وہ مقروض تھی اور اس کی شرعی وصیت کی تنفیذ کے بعد اگر اس نے وصیت کی تھی اس کی وراثت ورثاء میں تقسیم کی جائے گی شرعی طریقہ تقسیم کے مطابق ۔(اللجنة الدائمة:8768) 431۔میت کے مال سے کچھ پیسے لینا اور انھیں اس کی روح پر خرچ کرنا۔ میت کے مال سے سب سے پہلے اس کے قرض کی ادائیگی کی جائے،
Flag Counter