Maktaba Wahhabi

353 - 348
435۔باپ کا اپنے بیٹوں میں سے کسی ایک کو وراثت سے محروم کردینا۔ انسان کے لیے جائز نہیں کہ اپنے کسی بیٹے کو وراثت سے محروم کردے اور اس کا حصہ دوسرے کو دیدے کیونکہ بیٹا باپ کی وراثت کا مستحق اس کی وفات کے بعد نسب کےسبب ہوتا ہے،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک حکم ہے،باپ اس حق کو ساقط نہیں کرسکتا،وہ حدود الٰہی میں رہ کر ہی اس میں تصرف کر سکتاہے،اور اللہ تعالیٰ نے باپ کے لیے مشروع قرار نہیں دیا کہ اپنے بیٹے کو محروم کرے اوردوسرے کو اس کا مستحق بنادے۔ (اللجنة الدائمة:1342) 436۔بیویوں کو خاوند کی وراثت سے اور بیٹیوں کو باپ کی وراثت سے محروم کرنا۔ بیویوں کو ان کے خاوندوں کی وراثت سے محروم رکھنا اور اسی طرح بیٹیوں کو ان کے باپوں کی جائیداد سے محروم رکھنا دور ِجاہلیت کا کام ہے،اس لیے کہ دورِ جاہلیت والے ہی عورتوں کو وراثت سے محروم رکھتے تھے،وہ کہتے ہیں کہ وراثت کا مستحق وہی ہے جو خاندان کی حفاظت کرسکتا اور اسلحہ اٹھا سکتاہے،سو وہ عورتوں اور چھوٹے بچوں کو وراثت سے محروم کردیتے تھے جبکہ اللہ عزوجل نے بیویوں کے لیے وراثت مقرر فرمائی ہے فرمایا: ((وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ))(النساء:12)
Flag Counter