Maktaba Wahhabi

363 - 348
نیکی اور صلہ رحمی 454۔سب سے افضل چیز جو ایک مسلمان والدین کی زندگی میں ان کے لیے کرسکتا ہے۔ سب سے افضل چیز جو ایک مسلمان اپنےوالدین کی زندگی میں کرتا ہے وہ نیکی ہے ،اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ہے،فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ((وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا)) (ا لأ سراء:23) ”اور تیرے رب نے فیصلہ کردیاہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھاسلوک کرو۔“ احسان مختلف ہوتا ہے،کبھی قول سے ،کبھی فعل سے اور کبھی حال سے ہوتا ہے،اہم بات یہ ہے کہ مقتضائے حال کے مطابق تجھے اپنے والدین کی خاطر وہ کچھ کرنا چاہیے جو احسان سمجھا جاتا ہے۔ (ابن عثيمين :نور علي الدرب،ص: 6) 455۔والدہ کے ساتھ نیک سلوک باپ سے مقدم ہے۔ سوال۔ جب ایک عورت اپنے باپ،ماں اور خاوند سے ملے تو سب سے پہلے کس کے ساتھ نیکی کرے؟
Flag Counter