Maktaba Wahhabi

37 - 348
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم عرض مرتب الْحَمْدُ للّٰه رَبِّ الْعَالَمِيْنَ وَالصَّلاَةُ وَالسَّلاَمُ عَلَى أَشْرَفِ الخلق و الْمُرْسَلِيْنَ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلِّمْ تَسْلِيْمًا كَثِيْرًا. أَمَّا بَعْدُ: میں نے اس کتابی سلسلہ میں کبار علماء ِ اُمت کے مختلف احکام ومسائل پر مشتمل پانچ صد فتاویٰ جات جمع کیے ہیں جو عقائد ،عبادات ،معاملات اور اخلاق وآداب کے مختلف پہلوؤں پر راہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ان جوابات کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ یہ فتاویٰ جات جدیدپیش آمدہ مسائل پر ہر ملک اور اسلامی معاشرے کے لیے یکساں مفید ہیں،کیونکہ ان میں قرآن وسنت کی نصوص پر اعتماد کرتے ہوئے مختلف لوگوں کے سوالات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ شرعی احکام کا یہ مجموعہ عالم اسلام کے نامور اور سربرآوردہ علماء کے جوابات پر مشتمل ہے،جس میں مسلمانانِ عالم کے متنوع سوالات کو قرآن وسنت کی روشنی میں حل کیا گیا ہے،چنانچہ اس مجموعہ میں ’’نکاح اور طلاق‘‘ کے موضوع پر فتاویٰ جات جمع کیے گئے ہیں،جو اس موضوع کی تمام جزئیات اور نواحی کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔مجھے امید ہے کہ جو مسلمان بھی اس موضوع سے متعلق کوئی مسئلہ اور فتویٰ چاہے گا وہ ضرور اس مجموعہ میں پائے گا۔ وللّٰه الحمد اسلوبِ کتاب: 1۔اس کتاب میں نکاح وطلاق کے متعلقہ پانچ صدجدید عصری مسائل کے
Flag Counter