Maktaba Wahhabi

378 - 348
((وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ)) (الأسراء:23) ”اورتیرے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھاسلوک کرو“ تجھ پر لازم ہے کہ اپنی ماں کو بہترین ناموں سے پکارے،جن میں عزت واحترام ہو،اس کےساتھ بُرے انداز سے پیش مت آؤ،یقیناً یہ بہت بڑا گناہ ہے۔(اللجنة الدائمة:14826) 472۔اگر والدین کی موت کے بعد ان کی نافرمانی سےتوبہ کرے تو کیا اس کی تو بہ قابل قبول ہے؟ تمام گناہوں سے توبہ واجب ہے،اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے کے تمام گناہ معاف فرمادیتے ہیں،اگر اس کی توبہ درست ہو،فرمایا: ((قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللّٰهِ ۚ إِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا)) (الزمر:53) ”کہہ دے اےمیرے بندو جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی!اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوجاؤ،بے شک اللہ سب کے سب گناہ بخش دیتا ہے،بے شک وہی تو بے حد بخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔“ وہ شخص جو والدین کا نافرمان تھا اور اس حالت میں وہ فوت ہوگئے اس کے لیے مشروع ہے کہ ان کے لیے کثرت سے دعاکرے اگر وہ مسلمان تھے۔ اور ان کی طرف سے صدقہ کرے،جو قرض چھوڑ گئے ہیں،ان کے قرض کی ادائیگی اور شرعی وصیتوں کوپورا کرے۔(اللجنة الدائمة:16595)
Flag Counter