Maktaba Wahhabi

64 - 348
32۔دوسرے کے لیے از خود شادی سے سبکدوش ہوجانا۔ کیاجائز ہے کہ میں فی الحال شادی سے عدم رغبت کی بنا پر اپنی منگیتر کو اپنے سگے بھائی کے لیے پیش کردوں کہ وہ اس سے شادی کرلے اور لڑکی شادی کے قابل بھی ہے؟ تیرے لیے جائز ہے کہ اپنے بھائی یا کسی اور کی خاطر خود شادی سے سبکدوش ہوجائے،اگر لڑکی رضا مند ہوتو تیرا بھائی اس سے شادی کرسکتا ہے،لیکن اگرتیری شادی اس لڑکی سے ہوچکی ہے تو پھر کوئی دوسرا اس سے شادی نہیں کرسکتا،جب تک تو طلاق نہ دے اور اگر تو نے مباشرت کی ہے تو پھر عدت گزر جانے کا انتظار بھی کیا جائے گا،پھر لڑکی اگر رضا مند ہے تو دیگر شرعی شروطِ نکاح کا لحاظ رکھتے ہوئے نکاح جائز ہے۔(اللجنة الدائمة:6969) 33۔لڑکے کا اپنے کام کاج کے حوالے سے اپنی منگیتر سے جھوٹ بولنا۔ اپنے کام کے متعلق منگیتر سے کذب بیانی جائز نہیں ہے،کیونکہ یہ عیب چھپانے والی بات ہے،اگر اس نے جھوٹ بولا ہے تو اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کرے اور لڑکی سے بھی معافی کا خواستگار ہو۔(اللجنة الدائمة:8256) 34۔اولاد کے شادی کے معاملات میں باپ کی مداخلت۔ کیا باپ کے لیے جائز ہے کہ وہ بیٹے سے بیوی اور بیٹی سے خاوند کے انتخاب کے متعلق بلاواسطہ بات چیت کرے؟
Flag Counter