Maktaba Wahhabi

80 - 348
58۔عقدِ نکاح کے موقع پر سورۃ کوثر کی تلاوت۔ یہ سنت سے ثابت نہیں ہے،خطبہ نکاح میں مسنون یہ ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ والا مشہور ومعروف خطبہ پڑھا جائے اور اگر وہ بھی چھوڑدے تو کوئی حرج نہیں،لیکن افضل یہ ہے کہ وہ پڑھا جائے۔ (ابن عثيمين :نور علي الدرب،ص:2) 59۔مسجد میں نکاح کرنا۔ مسجد میں نکاح کا انعقاد جائز ہے،جبکہ مسجد یا اہل مسجد کو کوئی نقصان نہ پہنچے،اگر ان کے لیے باعث مضرت ہوتو جائز نہیں،اگر تو کورٹ میں نکاح کے لیے جگہ مخصوص ہوتو وہیں کرنا چاہیے،ورنہ گھروں میں بھی درست ہے۔ (ابن عثيمين :نور علي الدرب،ص:3) 60۔صرف تحریراً نکاح کرنا۔ محض دستخط کرنے سے ہی نکاح نہیں ہوجاتا بلکہ زبان سے بولنا ضروری ہے،سرپرست بول کر قبول کروائے اور دولہا بول کر قبول کرے،دونوں ایسے الفاظ بولیں جو عام متعارف ہیں۔ (اللجنة الدائمة:17979) 61۔ٹیلی فون پر نکاح کرنا۔ آج کل دھوکہ اور فریب بہت زیادہ ہے۔گفتگو اور دوسرے کی آواز کی نقل اتارنے میں ایسی مہارت سے کام لیاجاتا ہے کہ ایک ہی آدمی متعدد افراد جن میں مرد،عورتیں،چھوٹے اور بڑے سب ہوتے ہیں،ان کی نقل اتارلیتا ہے،ان کی آوازوں اور مختلف زبانوں کی ایسی نقل اتارتا ہے کہ سننے والا سمجھتا
Flag Counter