Maktaba Wahhabi

90 - 348
74۔مشرکین کے ساتھ ان کی بیٹیوں کے نکاح کے موقع پر شرکت کرنا۔ مسلمانوں کے لیے جائز نہیں کہ مشرکین کی بیٹیوں کے نکاح میں ان کے شریک مجلس ہوں،کیونکہ یہ ان کی طرف دستِ دوستی دراز کرنے کے مترادف ہے،اور اس چیز کا اظہارہے کہ جس کفر پر وہ ہیں ہم اسے پسند کرتے ہیں اور جس دین پر وہ ہیں ہم اس پرراضی ہیں،حالانکہ اللہ تعالیٰ کسی سے بھی اسلام کے علاوہ کوئی دین قبول نہیں کریں گے،اگر آپ کے لیے ممکن ہوتو شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب’’اقتضاء الصراط المستقيم‘‘ کی طرف رجوع کیجئے انھوں نے اس مسئلہ میں اور اس جیسے دیگر مسائل میں بڑی وضاحت سے رشحاتِ قلم بکھیرے ہیں۔(اللجنة الدائمة:2775) 75۔نیشنلٹی کے حصول کے لیے شادی کرنا۔ عقدِ نکاح ان عہود وپیمان میں سے ہے جنھیں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان قراردیاہے اور اس کا نام میثاق غلیظ(پختہ عہد) رکھا ہے،نیشنلٹی کے حصول کے لیے نکاح کرناجائز نہیں ہے کیونکہ یہ غیر حقیقی طریقہ ہے۔ (اللجنة الدائمة:15722) 76۔نکاح پڑھانے والے کا تقاضائے اجرت۔ اگر تو وہ حکومت کی طرف سے مقرر نہیں ہے تو جائز ہے کہ نکاح پڑھانے اور لکھنے کی اجرت وصول کرے لیکن اگر حکومت کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے تو
Flag Counter