Maktaba Wahhabi

27 - 379
مقدمہ بدعت اور اس کی حقیقت قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے عبادات کی طرح اسلامی مہینوں سے متعلق بھی بدعات و رسومات روز افزوں ہیں بلکہ اصل دین سے بھی زیادہ انھیں اہمیت حاصل ہوتی جارہی ہے۔ بدعات کا ارتکاب نہایت ذوق شوق اور بڑی پابندی کے ساتھ کیا جاتا ہے اور دین کے جو اصل احکام و فرائض ہیں ان سے یکسر تغافل و اعراض برتا جاتا ہے۔ گویا یوں باور کروایا جاتا ہے کہ دین کی تکمیل نہیں ہوئی جبکہ اللہ رب العزت نے دین اسلام کی تکمیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں فرما دی تھی۔ دینِ اسلام کی کاملیت اور اس کا مطلب دینِ اسلام جو تمام انبیاء علیہم السلام کا دین رہا ہے، اس کی بابت اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۚ) ’’آج میں نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی اور میں نے تمھارے لیے اسلام کو دین کے طور پر پسند کر لیا۔‘‘[1] اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے تین باتیں بیان فرمائی ہیں:
Flag Counter