Maktaba Wahhabi

286 - 379
کرنا، آتش بازی، چراغاں اور اس جیسی دیگر خرافات پر عمل کرنا۔ (1)کونڈوں کی رسم رجب کی بدعات میں سے ایک کونڈوں کی رسم بھی ہے جسے بہت ثواب سمجھ کر کیاجاتا ہے۔ ایک من گھڑت داستانِ عجیب اس کی بنیاد قرآن کے کسی حکم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی فرمان یا فقہ کے کسی مسئلے پر نہیں ہے بلکہ ایک من گھڑت داستان پر ہے جسے ’’داستانِ عجیب‘‘ کہا جاتا ہے۔جس کی کوئی سند نہیں ہے، نہ وہ کسی مستند کتاب ہی میں موجود ہے۔ جس کا خلاصہ حسبِ ذیل ہے: ایک لکڑ ہارا مدینے میں نہایت تنگ دستی اور فقرو فاقہ کی زندگی گزاررہا تھا، پھر وہ تلاشِ معاش میں مدینے سے نکل کھڑا ہوتا ہے اور بارہ سال دَر دَر کی ٹھوکریں کھاتا ہے لیکن دولت کا طائِر بلند بام اس کے ہاتھ نہیں آتا۔ ادھر اس کی بیوی وزیر کے گھر نوکری کرلیتی ہے، ایک دن حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کا اپنے ساتھیوں سمیت وہاں سے گزر ہوتا ہے، حضرت جعفر محل کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے ساتھیوں سے پوچھتے ہیں: آج کون سی تاریخ ہے؟ عرض کیاجاتا ہے کہ رَجب کی بائیسویں تاریخ ہے۔ فرمایا کہ آج کے دن جو شخص نئے کونڈے لے کر، ان میں پوریاں وغیرہ بھر کر میری فاتحہ پڑھے گا اورمیرے وسیلے سے دعا کرے گا، اس کی ہر حاجت پوری اور ہر مشکل دور ہوجائے گی، اگر ایسا نہ ہوتو وہ قیامت کے روز میرا دامن پکڑ سکتا ہے۔
Flag Counter