Maktaba Wahhabi

338 - 379
رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے۔ وجۂ تسمیہ رَمَضَان، رَمَض سے ہے جس کے معنی ہیں، جلانا، زمین کی تپش سے پاؤں کا جلنا، یہ مہینہ گناہوں کو جلا کر نیست و نابود کردیتا ہے۔ یا اس مہینے میں تشنگی (پیاس) کی شدت بہت تکلیف دیتی ہے۔ یا اس وجہ سے کہ نام رکھنے کے وقت یہ مہینہ شدت گرما میں واقع ہوا تھا، رمضان نام رکھا گیا۔ (نوراللغات) رمضان المبارک کی فضیلت، احادیث صحیحہ کی روشنی میں رمضان المبارک کا مہینہ بڑی فضیلت و اہمیت کا حامل ہے اس کی فضیلت متعدد حیثیتوں سے ثابت ہے، مثلاً : (1) رمضان کے روزے رکھنا، اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے۔ (2) اسی مہینے میں قرآن مجید کا نزول ہوا: (شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ)[1] جس کا ایک مطلب تو بعض علماء اور مفسرین نے یہ بیان کیا ہے کہ سب سے پہلی وحی جو غار حرا میں بصورت (اِقْرأ) جبریل امین لے کر آئے، وہ رمضان المبارک کا
Flag Counter