Maktaba Wahhabi

346 - 379
رمضان المبارک میں فضیلت والے اعمال (1) رمضان اور روزہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کی فضیلت متعدد احادیث سے ثابت ہے، آپ نے فرمایا: ’اَلصَّوْمُ جُنَّۃٌ یَسْتَجِنُّ بِھَا الْعَبْدُ مِنَ النَّارِ‘ ’’روزہ ایک ڈھال ہے جس کے ذریعے سے بندہ جہنم کی آگ سے بچتا ہے۔‘‘[1] اور ایک دوسری حدیث میں آپ نے فرمایا: ’مَنْ صَامَ یَوْمًا فِي سَبِیلِ اللّٰہِ بَعَّدَ اللّٰہُ وَجْھَہُ عَنِ النَّارِ سَبْعِینَ خَرِیفًا‘ ’’جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک دن روزہ رکھا تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال (کی مسافت کے برابر) دور کر دیتا ہے۔‘‘[2] علاوہ ازیں دیگر احادیث سے بھی روزوں کی فضیلت واضح ہوتی ہے جن کی تفصیل ہماری کتاب ’’رمضان المبارک فضائل، فوائد و ثمرات، احکام و مسائل اور کرنے والے کام‘‘ میں دیکھی جاسکتی ہے۔ جب نفلی روزوں کا اجروثواب اس قدر ہے تو رمضان کے روزوں کا جواجر و صلہ ملنا ہے، اس کا تو اندازہ ہی نہیں لگایا جاسکتا۔ اسی لیے نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک کے روزوں کی بابت فرمایا: ’مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِیمَانًا وَّاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ‘ ’’جس نے رمضان کے روزے رکھے، ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت
Flag Counter