Maktaba Wahhabi

121 - 179
تنور پر کام کر رہی ہو تو بھی اسے شوہر کی بات ماننی چاہیئے۔‘‘(بخاری:2546)۔ 12۔ترجمہ:’’جب کوئی عورت اپنے گھر سے کوئی چیز صدقہ کرے(لیکن بگاڑ پیدا نہ کرے) تو اس عورت کے ساتھ ساتھ اس کے شوہر کو بھی اجر و ثواب ملے گا۔اور اسی طرح خزانچی کو بھی اجر ملے گا اور اس کے مالک کو بھی۔‘‘(صحیح بخاری)۔ 13۔ترجمہ:’’حصین بن محصن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس کی پھوپھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائیں ۔اپنی ضروریات سے فارغ ہو کر جانے لگیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:’’تم کس طرح اس کے ساتھ رہتی ہو‘‘؟ کہنے لگیں میں اس کی خدمت میں کوئی کمی نہیں کرتی۔یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’خیال رکھنا کہ وہ تمہاری جنت بھی ہے اور دوزخ بھی۔‘‘(مسند احمد و حاکم)۔ اے مسلمان بہن!تم اپنے گھر اور اپنی ازدواجی زندگی میں بہت سی پریشانیاں ،تکالیف حمل و ولادت کا بوجھ اٹھاتی ہو،بچے کو دودھ پلانا،تربیت کرنا اس کے سوا ہے۔لیکن اگر تم اہل ایمان ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق مومن پر آنے والی ہر تکلیف غم اور دکھ کا اجر ملتا ہے۔اس کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔(بحوالہ بخاری)۔اس فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ یاد رکھئے۔ دین کے مخالف اُمور زیر نظر سطور میں ہم خواتین میں پائے جانے والے چند ایسے اُمور کا تذکرہ کر رہے ہیں جو دین کے برعکس ہیں اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے منافی ہیں ۔ عقیدہ عقیدے کے مخالف اُمور جو بکثرت خواتین میں پائے جاتے ہیں اور ان سے اجتناب بہت ضروری ہے۔ان میں سرفہرست،جادو ٹونا ہے۔جادوگروں کے پاس آمدورفت کرنا،ان سے معاشرے و خاندان میں بگاڑ پیدا کرنے والے تعویذ کروانا،بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔اسی طرح شعائر دین کا استہزاء،مذاق اڑانا،دین دار خواتین و حضرات پر طنز و تشنیع
Flag Counter