Maktaba Wahhabi

133 - 179
والے کی جو پاکدامنی کی نیت سے نکاح کرنا چاہتا ہو۔‘‘(جامع ترمذی:1655)۔ 27۔تین قسم کے لوگوں کی نماز ان کے کانوں سے اوپر نہیں جاتی(یعنی قبول نہیں ہوتی):ترجمہ:’’(1)بھگوڑا غلام جب تک مالک کے پاس نہ لوٹ آئے۔(2)بیوی،جس کا شوہر اس سے رات بھر ناراض رہے۔(3)وہ امام قوم،جس سے لوگ ناراض ہوں ۔‘‘(جامع ترمذی:1655)۔ 28۔تین قسم کے افراد کے قریب فرشتے نہیں جاتے:ترجمہ:’’(1) کافر کی نعش۔(2)خلوق(ایک رنگین بوٹی) لگانے والا۔(3)جنبی شخص جب تک باوضو نہ ہو جائے۔‘‘ایک روایت میں نشہ کرنے والے کے متعلق بھی یہی حکم بیان کیا گیا ہے۔(سنن ابو داؤد:4180)۔ 29۔تین قسم کے افراد کی قیامت کے دن کوئی نفلی اور فرضی عبادت قبول نہ ہو گی:ترجمہ:’’(1)ماں باپ کا نافرمان۔(2) احسان جتلانے والا۔(3)تقدیر کا منکر۔(الجامع الصحیح:3065) 30۔انسان جب فوت ہو جاتا ہے تو اس کے تمام اعمال منقطع ہو جاتے ہیں مگر تین اعمال جاری رہتے ہیں :ترجمہ:’’(1)صدقہ جاریہ۔(2)ایسا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں (3) نیک اولاد جو دعا کرتی رہے۔‘‘(صحیح مسلم)۔ 31۔۔’’تین قسم کے افراد اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہیں :(1) حرمِ بیت اللہ میں گناہ کرنے والا۔(2)اسلام میں جاہلیت پھیلانے اور تلاش کرنے والا۔(3)ناحق کسی کے قتل کرنے کی کوشش کرنے والا۔‘‘(رواہ البخاری)۔ تمباکونوشی سگریٹ اور تمباکونوشی انسانی صحت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔دشمن صحت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایک ناپاک اور خبیث چیز بھی ہے۔اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے: ترجمہ:’’اور(اللہ) مومنوں کیلئے پاک چیزوں کو حلال کرتا ہے اور ناپاک چیزوں کو حرام کرتا ہے۔‘‘(الاعراف:157)۔ تمباکو نوشی ایک عالمی وباء ہے۔ڈاکٹر محمد اپنی کتاب’’تمباکو نوشی کے صحت پر اثرات‘‘میں لکھتے ہیں کہ دنیا میں سب سے خطرناک ترین وباء تمباکو نوشی ہے۔کئی ملین افراد اس
Flag Counter