Maktaba Wahhabi

169 - 179
حاضر و خوش نصیب ہیں ۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیاتم راضی ہو۔جنتی کہیں گے۔اے ہمارے رب ہم کیوں نہ خوش ہوں ۔ہمیں سارے زمانے سے بڑھ کر انعام ملا ہے اللہ فرمائے گا’’میں تمہیں جنت سے بھی افضل ترین چیز دیتا ہوں جاؤ میں تم سے ہمیشہ خوش رہوں گا کبھی ناراض نہیں ہوں گا‘‘(صحیح بخاری) اے اللہ ہمیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل کرلے۔آمین۔ شاہراہ جنت اے مسافران جنت!آؤ تمہیں حقیقی شاہراہ جنت پر لے کرجاتا ہوں جنت کاراستہ بہت سادہ ترین الفا ظ میں سرور عالم نے بتلا دیا ہے: 1۔میں تمہیں ایک روشن دین پر چھوڑ کرجارہا ہوں جس کی رات بھی دن کی طرح روشن ہے اس دین سے جوہٹے گاوہ ہلاک ہوجائے گا۔(صحیح الترغیب و الترہیب:1؍ 68) 2۔تم میں سے ہر شخص جنت میں جائے گا مگر جس نے انکار کیا وہ نہیں جائے گا۔یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون انکار کرے گا؟۔فرمایا’’جو میری اطاعت کرے گا وہ جنتی ہے اور جس نے نافرمانی کی گویا اس نے انکار کیا‘‘۔(بخاری:7280) سوچئے!پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں حدیثوں میں بڑا واضح اور خط مستقیم کی طرح سیدھا راستہ بتادیا ہے تو آئیے ہم باہم بھائی چارے،محبت اور اتفاق کے ساتھ اسی راستے کے راہی بنیں ۔لیکن ٹھہرئیے ہم مزید آگے بڑھنے سے پہلے دو اہم ترین پہلوؤں پر غور کر لیں راہ جنت پر چلنے والے چار معاملات کاخیال رکھیں ،جن میں دو سے لازماً اجتناب کیاجائے اور دو پر لازماً عمل کیا جائے۔1۔شرک باللہ 2۔گناہ سے اجتناب 3۔ایمان باللہ 4۔عمل صالح۔ ان چاروں معاملات کی طرف کلمہ توحید﴿لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰه﴾میں اشارہ کیاگیا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ہے سو ایک اللہ پر ایمان و یقین رکھاجائے۔اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کی جائے۔اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ،آپ نے بتلایا ہے کہ کیسے اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کی جائے۔اور رسول اللہ کے
Flag Counter