Maktaba Wahhabi

20 - 179
کرنا،وغیرہ ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’میں تم سے سب سے بڑھ کر شرک اصغر سے ڈرتا ہوں ۔‘‘(السلسلۃ الصحیحۃ:951)۔ غیراللہ کے لئے قسم کھانا بھی شرک اصغر میں شامل ہے۔ ﴿مَنْ حَلَفَ بِغَيْرِ اللّٰهِ فَقَدْ كَفَرَ أَوْ أَشْرَكَ﴾ ترجمہ:’’جو غیراللہ کی قسم کھاتا ہے تو تحقیق اس نے شرک کیا۔‘‘(الترمذی:1535) غیر اللہ کی قسم اس وقت شرک اکبر بن جاتی ہے جب قسم کھانے والا،یہ کام بطورِتعظیم کرتا ہے اور یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ اگر کسی ولی کی جھوٹی قسم کھائی گئی تو وہ نقصان پہنچانے پر قادر ہے۔اسی طرح یہ کہنا کہ جو اللہ تعالیٰ چاہے اور آپ چاہیں ،یہ بھی شرکِ اصغر ہے۔ اے بندگانِ الٰہی!جب آپ نے شرک کی قباحت اور خطرات کا علم حاصل کر لیا ہے تو آپ پر لازم ہے کہ آپ اس شرک سے اجتناب کریں ۔شرک ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہنے کا بڑا سبب ہے۔اور اوہام پرستی،باطل نظریات،بے عملی اور فسادِ اُمت و انسانیت کا سرچشمہ ہے۔ صحیح مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص تشریف لایا اور عرض کیا:اے اللہ کے رسول!واجب کرنے والی دو چیزوں کی خبر دیجئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’1۔جو اس حال میں مرے کہ کبھی شرک نہ کیا ہو تو وہ جنت میں جائے گا۔2۔اور جو مرے اور وہ مشرک ہو تو وہ جہنم میں جائے گا۔‘‘(صحیح مسلم:93) وضو اور غسل کی صفات ٭ دل سے وضو کرنے کا عزم و ارادہ یعنی نیت کرنا۔ ٭ابتداء میں ’’بسم اللّٰه‘‘پڑھنا۔٭ دائیں طرف سے شروع کرنا۔ ٭ابتدائے وضو میں ہاتھوں کو تین بار دھونا۔ ٭ہاتھوں کی انگلیوں کا اچھی طرح خلال کرنا۔ ٭کلی کرنا ٭ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑنا
Flag Counter