Maktaba Wahhabi

48 - 179
43۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب کوئی نماز پڑھے تو اپنے آگے کوئی چیز بطور سترہ رکھ لے جیسا کہ سواری کا پالان ہوتا ہے۔اگر کوئی سترہ نہ ہو تو نماز کو گدھا،عورت اور سیاہ کتا قطع کر سکتا ہے۔‘‘(راوی) میں نے ابوذر سے سوال کیا کہ یہ کالے کتے کو لال پیلے کتوں سے علیحدہ کیوں کیا گیا ہے؟ تو ابوذر نے فرمایا:’’میں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال پوچھا تھا،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:’’کالا کتا شیطان ہوتا ہے‘‘(صحیح مسلم:510) نماز کی قدر و منزلت فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰهِ فَاِنَّھَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوْبِ﴾ جو شخص اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کی تعظیم کرتا ہے تو گویا اس کا دِل بہت متقی ہے(الحج:32) علماء کرام کا اس بات پر اجماع ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ظاہر نشانیوں میں سے ایک بڑی نشانی نماز ہے۔اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی بڑی اہمیت اور مقام ہے۔یہ عبادت دیگر تمام عبادات سے بڑھ کر امتیازات و خصائص کی حامل ہے۔کچھ خصوصیات ذیل میں درج ہیں : 1۔اللہ تعالیٰ نے اپنی توحید پر ایمان رکھنے کے حکم کے بعد سب سے پہلے نماز کو فرض کیا تھا۔ 2۔توحید الٰہی کے بعد سب سے بڑھ کر عظمت نماز کو حاصل ہے۔ارکانِ اسلام میں توحید کے بعد سب سے بڑا رکن نماز ہے۔حج زکوٰۃ،روزہ کا نمبر نماز کے بعد آتا ہے۔ 3۔مسلمان کا سب سے بہترین عمل نماز ہے۔فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ’’خوب جان لو تمہارا بہترین عمل نماز ہے۔‘‘(مسند احمد) 4۔معراج کے موقع پر آسمانوں میں نماز فرض کی گئی تھی۔دیگر تمام ارکان زمین پر فرض کئے گئے تھے۔
Flag Counter