Maktaba Wahhabi

9 - 179
یہ ان سے اللہ تعالیٰ کی محبت جیسی محبت کرتے ہیں ،اور ایمان والے تو صرف اللہ تعالیٰ سے شدید محبت کرتے ہیں ۔‘‘(البقرہ:165) شرکِ اصغر شرک کی یہ ایسی قسم ہے جو شرک اکبر کی طرف لے جانے کا وسیلہ ہے۔جیسا کہ ریاکاری کرنا۔مثال کے طور پر ایک شخص کسی کو یوں کہے:’’جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ۔‘‘وغیرہ۔یا نماز تو مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کے لئے پڑھی لیکن جب کسی نے دیکھا تو نماز کے کسی ایک رُکن کو تھوڑا سا لمبا کیا اور خوب سنوار کر ادا کیا کیونکہ کوئی دیکھ رہا ہے۔چنانچہ یہ بھی شرکِ اصغر ہے۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ُ کا معنیٰ کلمۂ توحید کا مطلب ہے کہ اکیلے اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ہے۔اس کلمے پر کما حقہٗ عمل کرنے کی بہت سی شرطیں ہیں جو درج ذیل ہیں : 1۔علم: یعنی اس کلمے کے مطلب کا علم ہونا ضروری ہے۔اس کلمے میں پہلے انکار ہے پھر اثبات ہے۔اس بات کا علم ہونا چاہیے۔یہ بھی واضح رہے کہ علم جہالت کے منافی ہے۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿فَاعْلَمْ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰه﴾(محمد:19) ترجمہ:’’(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم )جان لو!کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔‘‘ 2۔یقین کامل دوسری شرط ایسا یقین رکھنا ہے کہ جس میں شک کی کوئی گنجائش نہ ہو۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا﴾ ترجمہ:’’بے شک مومن وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں ،پھر ان میں کسی قسم کا شک نہیں کرتے۔‘‘(سورۃ الحجرات:15)۔
Flag Counter