Maktaba Wahhabi

119 - 360
’’محرم غسل کر سکتا ہے ، اپنا سر دھوسکتا ہے۔ آہستہ اور نرمی سے سر بھی کھجلا سکتا ہے ۔ اگر کھجلانے سے کوئی چیز گر پڑے ، تو کوئی حرج نہیں۔‘‘[1] ۱۴۔ احرام دھونا یا تبدیل کرنا: حج و عمرہ کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ احرام دھونے اور تبدیل کرنے کی کوئی ممانعت ثابت نہیں۔ اسی لیے متعدد علماء نے اس کے جواز کا صراحت سے ذکر کیا ہے۔ توفیقِ الٰہی سے ذیل میں ان میں سے بعض کے اقوال پیش کیے جارہے ہیں: ۱: امام بخاری نے ابراہیم صلی اللہ علیہ وسلم [2] سے نقل کیا ہے ، کہ انہوں نے فرمایا: ’’ لَا بَأْسَ أَنْ یُبَدِّلَ ثِیَابَہُ۔‘‘ [3] ’’اس (یعنی محرم) کے لیے اپنے کپڑے بدلنے میں کوئی حرج نہیں۔‘‘ ب: امام ابن شیبہ نے حسن صلی اللہ علیہ وسلم [4]سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے فرمایا: ’’ یُبَدِّلُ الْمُحْرِمُ ثِیَابَہُ مَتٰی شَائَ۔‘‘ [5] ’’محرم جب چاہے اپنے کپڑے بدل دے۔‘‘ ج: امام ابن ابی شیبہ اور امام سعید بن منصور نے عطاء صلی اللہ علیہ وسلم [6]سے روایت نقل کی ہے ،
Flag Counter