Maktaba Wahhabi

170 - 360
رکھیں، کہ ان کی وجہ سے پیدل طواف و سعی کرنے والوں کو تکلیف نہ ہو۔ ۳: حجرِ اسود کے بوسہ دینے، چھونے اور اشارہ کرنے میں اختیار: حج و عمرہ کی ایک آسانی یہ ہے، کہ طواف کرنے والے کو حجرِ اسود کو بوسہ دینے، چھونے اور اشارہ کرنے میں سے کسی ایک یا ایک سے زیادہ صورتیں اختیار کرنے کی اجازت ہے۔ کسی ایک کیفیت پر عمل کرنے کی پابندی نہیں۔ ذیل میں اس بارے میں سات روایات ملاحظہ فرمائیے: ا: امام ابوداؤد طیالسی نے جعفر بن عثمان قرشی سے، جو کہ اہل مکہ میں سے تھے، روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے محمد بن عباد بن جعفر کو دیکھا، کہ انہوں نے حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور اس پر سجدہ کیا۔‘‘ پھر انہوں نے کہا: ’’میں نے تمہارے ماموں ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اسے بوسے دیتے اور اس پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا۔‘‘ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ’’میں نے عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو اسے بوسہ دیتے اور اس پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا۔‘‘ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ’’لَوْ لَمْ أَرَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَبَّلَہُ مَا قَبَّلْتُہُ۔‘‘[1]
Flag Counter