Maktaba Wahhabi

197 - 360
د: سعودی عرب کی دائمی مجلس برائے علمی تحقیقات و افتاء سے استفسار کیا گیا، کہ فرض نماز کی جماعت شروع ہونے پر پانچویں چکر کے درمیان سے طواف چھوڑ کر نماز میں شریک ہونے والا، بعد میں اپنے طواف کی ابتدا کہاں سے کرے؟ دائمی مجلس نے اپنے جواب میں تحریر کیا: ’’اَلصَّحِیْحُ أَنَّہُ لَا یُلْغِيْ الشَّوْطَ فِيْ مِثْلِ ہٰذِہِ الْحَالَۃِ، بَلْ یَبْدَأُ إِتْمَامَ ہٰذَا الشَوْطَ مِنْ حَیْثُ قَطَعَہُ مِنْ أَجْلِ صَلَاتِہِ مَعَ الْإِمَامِ۔‘‘[1] ’’صحیح (بات) یہ ہے، کہ وہ ایسی حالت میں (شروع کیے ہوئے) چکر کو لغو نہ کرے، بلکہ امام کے ساتھ نماز کی خاطر جس جگہ سے چکر چھوڑا تھا، وہیں سے اسے مکمل کرلے۔‘‘ ۱۱: طواف کی دو رکعتوں کے لیے جگہ کی پابندی نہ ہونا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں طواف کے بعد مقام ابراہیم علیہ السلام کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں۔[2]لیکن ان رکعتوں کو اس مقام پر ادا کرنے کی پابندی نہیں، بلکہ طواف کرنے والا جہاں چاہے، مسجد حرام کے اندر یا باہر، انہیں ادا کرے۔ ذیل میں اس بارے میں دو روایتیں ملاحظہ فرمائیے: ا: امام بخاری نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے،
Flag Counter