Maktaba Wahhabi

252 - 360
- ی - منیٰ سے متعلّقہ آسانیاں ا: منیٰ میں نماز قصر کرنا: حج کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ دورانِ حج منیٰ میں قیام کے دنوں میں ظہر، عصر اور عشاء تینوں نمازیں اپنے اپنے وقت میں قصر پڑھی جائیں۔ ذیل میں اس کے متعلق دو حدیثیں ملاحظہ فرمائیے۔ ا: امام بخاری نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’صَلَّی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم بِمِنَی رَکْعَتَیْنِ وَأَبُوْبَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رضی اللّٰه عنہم صَدْرًا مِنْ خِلَافَتِہِ۔‘‘[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم نے اپنے دورِ خلافت کے ابتدائی دور میں منیٰ میں دو رکعتیں [2] پڑھیں۔‘‘ ب: امام بخاری نے حضرت حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’صَلَّی بِنَا النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَنَحْنُ أَکْثَرُ مَا کُنَّا قَطُّ وَآمَنُہُ بِمِنَی رَکْعَتَیْنِ۔‘‘[3]
Flag Counter