Maktaba Wahhabi

267 - 360
کرنے والے حضرات و خواتین کے لیے عظیم آسانی ہے۔ ۴: غروبِ آفتاب کے بعد کنکریاں مارنا: حج کی آسانیوں میں سے ایک غروبِ آفتاب کے بعد کنکریاں مارنے کا جواز ہے۔ توفیقِ الٰہی سے ذیل میں اس سلسلے میں تین روایات پیش کی جارہی ہیں: ا: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’قربانی کے دن منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا جاتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ’’کچھ مضایقہ نہیں۔‘‘ ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ’’حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ۔‘‘ ’’میں نے ذبح کرنے سے پیشتر سر مونڈلیا ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اِذْبَحْ وَلَا حَرَجَ۔‘‘ ’’ذبح کرو اور (جو کچھ کرچکے ہو، اس میں) کچھ مضائقہ نہیں۔‘‘ اور اس نے عرض کیا: ’’رَمَیْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَیْتُ۔‘‘ ’’میں نے شام کے بعد کنکریاں ماریں۔‘‘ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَا حَرَجَ۔‘‘[1]
Flag Counter