Maktaba Wahhabi

302 - 360
امام بخاری نے اس پر درج ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ مَنْ سَاقَ الْبُدْنَ مَعَہُ] [1] [قربانی کا جانور ساتھ لے جانے والے شخص کے متعلق باب] ۲: دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے، کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے حج قِران کی قربانی راستے میں قدید نامی جگہ سے خریدی۔ اس پر امام بخاری نے حسب ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ مَنِ اشْتَرَی الْہَدْيَ مِنَ الطَّرِیْقِ] [2] [راستے سے قربانی خریدنے والے شخص کے بارے میں باب] حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے طرزِ عمل اور امام بخاری کے تحریر کردہ عنوان سے یہ بات واضح ہے، کہ حج قِران والے کے لیے اپنے شہر سے قربانی ہمراہ لے کر چلنا شرط نہیں۔ وہ اسے راستے سے بھی خرید سکتا ہے۔ واللہ تعالیٰ أعلم۔[3] ۲: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونا: حج کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے، کہ قربانی کے لیے مخصوص کردہ اونٹ پر بوقتِ ضرورت معروف طریقے سے سوار ہونا جائز ہے۔ توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں دو حدیثیں پیش کی جارہی ہیں: ا: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قربانی کا جانور لے جاتے ہوئے دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter