Maktaba Wahhabi

312 - 360
۸: نر اور مادہ دونوں کی قربانی کا جائز ہونا: حج کی قربانی کے حوالے سے آسانیوں میں سے ایک یہ ہے، کہ نر اور مادہ دونوں قسم کے جانور ذبح کرنا درست ہے۔ اس بارے میں ذیل میں دو حدیثیں ملاحظہ فرمایئے: ا: حضرات ائمہ ابوداؤد، ابن ماجہ، ابن خزیمہ اور حاکم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ: ’’أَھْدَی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم عَامَ الْحُدَیْبِیَۃِ فِيْ ہَدَایَاہُ جَمَلًا لِأَبِيْ جَہْلٍ۔‘‘[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے سال قربانیوں میں ابوجہل کا اونٹ[2] قربانی کی غرض سے بھیجا۔‘‘ ب: امام مسلم نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا، تو ہم نے اونٹ اور گائے کو
Flag Counter