Maktaba Wahhabi

330 - 360
- ل - طواف وداع سے متعلّقہ آسانی بوقتِ روانگی کیے ہوئے طوافِ افاضہ کا طوافِ وداع سے کفایت کرنا: سنت طریقہ یہ ہے، کہ دس ذوالحجہ کو طوافِ زیارت کیا جائے اور مکہ مکرمہ سے روانگی کے وقت طوافِ وداع کیا جائے [1]، لیکن اگر کوئی حج کرنے والا طوافِ افاضہ مؤخر کرکے روانگی کے وقت کرے، تو یہ طواف اسے طوافِ وداع سے بھی کفایت کرجائے گا۔ اس بارے میں ذیل میں تین اقوال ملاحظہ فرمائیے: ا: علامہ ابن قدامہ تحریر کرتے ہیں: ’’وَمَنْ تَرَکَ طَوَافَ الزِّیَارَۃَ، فَطَافَہُ عِنْدَ الْخُرُوْجِ، أَجْزَأَہُ عَنْ طَوَافِ الْوَدَاعِ؛ لِأَنَّہُ یَحْصُلُ بِہِ الْمَقْصُوْدُ مِنْہُ، کََإِجْزَائِ طَوَافِ الْعُمْرَۃِ عَنْ طَوَافِ الْقُدُوْمِ، وَصَلَاۃِ الْفَرْضِ عَنْ تَحِیَّۃِ الْمَسْجِدِ۔‘‘[2] ’’جس نے طواف زیارہ کو چھوڑا (یعنی دس ذوالحجہ کو نہ کیا) اور روانگی کے وقت کیا، تو وہ اسے طواف وداع سے کفایت کرجائے گا، کیونکہ اس [یعنی
Flag Counter