Maktaba Wahhabi

333 - 360
- م - حج و عمرہ میں خواتین کے لیے آسانیاں حج اور عمرے میں بیسیوں آسانیاں مردوں اور خواتین دونوں کے لیے ہیں، لیکن کچھ سہولتوں کا تعلق صرف خواتین سے ہے۔ توفیق الٰہی سے ایسی ہی نوآسانیوں کا اس مقام پر ذکر کیا جارہا ہے: ا: محرم یا شوہر کے بغیر خاتون پر حج فرض نہ ہونا: خواتین کے لیے حج کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے، کہ ان پر حج کی فرضیت کی شرائط میں سے ایک یہ ہے، کہ اس سفر میں ان کے ہمراہ جانے کے لیے محرم یا شوہر ہو۔ اس کی عدم موجودگی میں ان پر حج فرض ہی نہ ہوگا۔ اس بارے میں توفیقِ الٰہی سے ذیل میں تین روایات پیش کی جارہی ہیں: ا: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’لَا یَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَۃٍ، وَلَا تُسَافِرَنَّ امْرَأَۃٌ إِلَّا وَمَعَہَا مَحْرَمٌ۔‘‘ ’’کوئی (غیر محرم) مرد کسی بھی خاتون کے ساتھ ہرگز تنہا نہ ہو اور کوئی بھی عورت ہرگز ہرگز محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘ ایک شخص اٹھا اور عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اُکْتُتِبْتُ فِيْ غَزْوَۃِ کَذَا وَکَذَا، وَخَرَجَتْ
Flag Counter