Maktaba Wahhabi

382 - 360
& منیٰ سے متعلّقہ بارہ آسانیاں & حج کی قربانی سے متعلّقہ تیرہ آسانیاں & طوافِ وداع سے متعلّقہ آسانی & حج و عمرہ میں خواتین سے متعلّقہ نو آسانیاں اپیل: میں اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپیل کرتا ہوں: ۱: اہل علم اور طلبہ سے کہ وہ دین کے مختلف گوشوں اور حج و عمرہ کے متعلق شرعی احکام بیان کرتے ہوئے لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ آسانیوں کو خوب اجاگر کریں۔ ۲: حج و عمرے کے لیے جانے والے خوش نصیب خواتین و حضرات سے، کہ: ا: وہ دیارِ مقدسہ کی طرف رختِ سفر باندھنے سے پہلے حج و عمرہ کے احکام و مسائل کے ساتھ آسانیوں کو خوب اچھی طرح سمجھیں۔ ب: جن آسانیوں کو خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار فرمایا، وہ ان سے بلا تردّد فائدہ اٹھائیں، کہ انہی کا کرنا مستحب اور زیادہ اجر و ثواب والا ہے۔ جن آسانیوں کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی، لیکن خود قدرے کم آسانی والے کام کیے، تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کیے ہوئے کام کرنے کی کوشش کریں، کہ ان کا کرنا مستحب اور زیادہ اجر و ثواب والا ہے، البتہ اگر انہوں نے ان کی بجائے وہ کام کیے، جن کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی ہے، تو وہ اطمینان رکھیں، کہ ایسا کرنے میں نہ گناہ ہے، نہ فدیہ۔ ہاں، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فدیہ دینے کے متعلق فرمایا ہے، تو پھر فدیہ دینا ہے۔ ج: کسی ثابت شدہ آسانی سے اس لیے روگردانی نہ کریں، کہ وہ ان کے یا کسی
Flag Counter