Maktaba Wahhabi

58 - 360
- ب - حج میں رزقِ حلال طلب کرنے کی اجازت حج کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ اس سفر کے دوران تجارت ، مزدوری، ملازمت اور اپنی سواری کرائے پر دینے کی خاطر محنت کرنے کی اجازت ہے۔ اس بارے میں درج ذیل تین روایات ملاحظہ فرمائیے: ا: حضرات ائمہ ابوداؤد، ابن خزیمہ اور حاکم نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ ’’بے شک زمانہ جاہلیت میں لوگ منٰی ، عرفات ، ذوالمجاز کے میلے اور حج کے موسموں میں لین دین کرتے تھے۔ پھر وہ (اسلام لانے کے بعد) حالتِ احرام میں تجارت کرنے سے ڈر گئے ، تو اللہ تعالیٰ نے (یہ آیت) نازل فرمائی: {لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلاً مِّنْ رَّبِّکُمْ} [1] فِيْ مَوَاسِمِ الْحَجِّ۔‘‘ [2]
Flag Counter