Maktaba Wahhabi

37 - 114
جس کی تفصیل ہم (چند نئی کاوشوں کا تحقیقی جائزہ ) کے تحت،آگے چل کر ذکر کریں گے۔ اِنْ شَآئَ اللّٰہ رفقائّ ِ حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ : اس حدیث میں مذکور واقعہ کے دوران حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کے ساتھ جو دس صحابہ تھے،امام بخاری رحمہ اللہ کی کتاب جزء رفع الیدین،ابوداؤود،مسنداحمد،ابن خذیمہ،ترمذي اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی فتح الباري میں ان کے اسماء گرامی یہ ہیں : حضرت سہل بن سعد،ابو اسید الساعدی،محمد بن مسلمہ،ابوہریرہ،اور ابو قتادۃ رضی اللہ عنہم اور حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ وہ تھے تو دس (۱۰) لیکن مجھے اِن چھ کے علاوہ کسی کا پتہ نہیں چل سکا۔[1] پانچو یں د لیل : اسی سلسلہ میں قائلین ِرفع یدین کی پانچویں دلیل سنن کبریٰ بیہقی میں بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفۂ اول حضرت ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،جس میں محمد بن اسماعیل سلمی کہتے ہیں : ((صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِي النُّعْمَانِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حِیْنَ افْتَتَحَ الصَّلوٰۃَ وَحِیْنَ رَکَعَ وَحِیْنَ رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِِ فَسَأَلْتُہٗ عَنْ ذٰالِکَ،فَقَالَ : صَلَّیْتُ خَلْفَ حَمَّادِ ابْنِ زَیْدٍ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حِیْنَ افْتَتَحَ الصَّلوٰۃَ،وَحِیْنَ رَکَعَ وَحِیْنَ رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّّکُوْعِ،فَسَأَلْتُہٗ فَقَالَ : صَلََّیْتُ خَلْفَ أَیُّوْبَ السُّخْتَیَانِيِّ وَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ
Flag Counter