Maktaba Wahhabi

56 - 114
قَالَ: وَاِذَا رَکَعَ،وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ،وَاِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَیْنِ کَبَّرَ))۔ [1] ’’حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہماجب نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے تھے،وہ فرماتے ہیں کہ جب رکوع کرتے،اورجب رکوع سے سر اٹھاتے،اوردو رکعتوں کے بعد جب اُٹھتے [ تو بھی رفع یدین کرتے اور] تکبیر کہتے۔‘‘ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس سے اگلا ہی اثر حضرت نافع رحمہ اللہ سے یہ نقل کیا ہے،جسے امام حمیدی رحمہ اللہ نے بھی روایت کیا ہے : (( اِنَّ ابْنَ عُمَر رَضِيَاللّٰہُ عَنْہُمَا کَانَ اِذَا رَأَی رَجُلاً لَا یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَمَاہُ بِالْحَصٰی ))۔ [2] ’’حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما جب کسی ایسے شخص کو دیکھتے جو رکوع جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین نہ کرتا،تو وہ اسے کنکر مارتے تھے۔‘‘ اثر ِ رابع : جزء رفع الیدین امام بخاری اور صحیح ابن حبان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے رکوع سے قبل و بعد رفع یدین نقل کرنے والے معروف صحابی حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کے بارے میں خالد بیان کرتے ہیں : (أَنَّ أَبَا قلُاَبَۃَ کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ)۔
Flag Counter