Maktaba Wahhabi

6 - 114
کردیا ہے اور بعض کی ترتیب میں شرکت کی ہے۔جن میں سے پہلی دو جلدیں شائع ہوچکی ہیں وَلِلّٰہُ الْحَمْدُ اورتیسری جلد زیرِ اشاعت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ ہماری اس مکمل کتاب ’’فقہ الصلوٰۃ‘‘ کو تکمیل و طباعت کے تمام مراحل سے گزار کر لوگوں کیلئے ذریعہ ٔہدایت بنائے اور ہمارے نامۂ اعمال میں اِسے ثبت فرما کر ہماری نجات کا ذریعہ اور دنیا وآخرت میں فوزوفلاح کا باعث بنائے۔ اللہ رب العزّت سے دعاء ہے کہ وہ ہماری دخترِ عزیزہ سلّمہا اللہ کو توفیق ِ مزید سے نوازے اور اس کی اس خدمت کو قبول فرمائے۔ نیز مولانا غلام مصطفی فاروقؔ (مدیر مکتبہ کتاب و سنت ) برادرم محمد رحمت اللہ خان(ایڈووکیٹ)،جناب شاہد ستار اور دیگر جن برادران ِ اسلام نے بھی اس کتاب کی طباعت و اشاعت میں دامے درمے قدمے سُخنے کسی بھی طرح شرکت کی ہے،اللہ تعالیٰ ان کے جان و مال اور علم و اعمال میں برکت فرمائے۔ جَزَاھُمُ اللّٰہُ أَحْسَنَ الْجَزَائَ فِي الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ و السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہٗ ابو سلمان محمد منیر قمر نواب الدین الخبر۔المحکمۃ الکبریٰ ۲۷/۱۰/۱۴۲۴؁ھ ترجمان سپریم کورٹ الخبر وداعیہ متعاون بمراکز الدعوۃ ۲۱/۱۲/۲۰۰۳؁ء و الارشاد بالدمام والظہران ( سعودی عرب )
Flag Counter