Maktaba Wahhabi

107 - 380
مواقیتِ حج وعمرہ مواقیت جمع کا صیغہ ہے جس کا مفرد ’’میقات‘‘ ہے۔ حج اور عمرہ کا احرام باندھنے کے وقت اور جگہ کو میقات کہا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے میقات کی دو قسمیں ہیں : 1۔ میقاتِ زمانی۔ 2۔میقاتِ مکانی۔ میقاتِ زمانی: میقاتِ زمانی ان اوقات اورمہینوں کوکہاجاتا ہے جن میں احرام باندھا اورحج وعمرہ کیاجاتا ہے ۔ اگر کوئی شخص صرف عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہے تو اِس کیلئے سال کے کسی بھی مہینہ اورکسی بھی وقت احرام باندھا جاسکتا ہے، اس کیلئے کوئی مہینہ ، دن یاوقت مقرر نہیں ہے۔ (الفتح الرباني: ۱۱/ ۵۱۔ ۵۸) اب رہا معاملہ حج وعمرہ کی ایک ساتھ سعادت سے بہرہ ور ہونے کا تو اس کے لیے مہینے مقرر ہیں۔ چنانچہ سورۂ بقرہ (آیت: ۱۸۹) میں ارشادِ الٰہی ہے : {یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْاَھِلَّۃِ قُلْ ھِیَ مَوَاقِیْتُ لِلنَّاسِ وَ الْحَجِّ} ’’لوگ آپ سے چاند کی مختلف شکلوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں، آپ کہہ دیں کہ یہ لوگوں کے امور اور حج کے اوقات معلوم کرنے کا ذریعہ ہیں۔‘‘ اورآگے چل کر سورۃ البقرۃ (آیت: ۱۹۷) ہی میں ارشادِ الٰہی ہے:
Flag Counter