Maktaba Wahhabi

132 - 380
(( لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ )) [1]’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے۔‘‘ غرض یہ تمام الفاظ تلبیہ میں شامل ہیں لہٰذا ان سبھی کو زبانی یادکرنا اور بکثرت پڑھنا چاہیے۔ آدابِ تلبیہ: مردوں کے لیے تویہ تلبیہ بلند آواز سے پڑھنا ضروری ہے مگر خواتین کو اجازت ہے کہ وہ اپنی آواز کو اس قدر دھیما اور پست رکھیں جسے وہ خود یا صرف ان کی ساتھی خواتین ہی سن سکیں۔ چنانچہ صحیح بخاری اور مسند احمد وطیالسی میں ابو عطیہ کہتے ہیں کہ میں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ کہتے ہوئے سنا: (( اِنِّيْ لَأَعْلَمُ کَیْفَ کَانَتْ تَلْبِیَۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ثُمَّ سَمِعَھَا تُلَبِّيْ بَعْدَ ذَٰلِکَ،لَبّیْکَ … )) [2] ’’میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تلبیہ اچھی طرح جانتی ہوں۔ پھر میں نے انھیں یہ تلبیہ (( لَبَّیْکَ اَللّٰھمّ لَبَّیْکَ۔۔۔ )) کہتے ہوئے سنا۔‘‘ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ مناسک میں لکھتے ہیں: ’’اَلْمَرْأَۃُ تَرْفَعُ صَوْتَھَا بِحَیْثُ تُسْمِعُ رَفِیْقَاتِھَا، و یُسْتَحَبُّ الْاِکْثَارُ مِنْھَا عِنْدَ اخْتِلَافِ الْاَحْوَالِ‘‘ (بحوالہ مناسک الحج للألباني، ص: ۱۸) ’’عورت اسی قدر آواز سے تلبیہ کہے کہ اس کی ساتھی خواتین ہی سن سکیں اور مختلف اوقات و حالات میں بکثرت تلبیہ کہنا مستحب ہے۔‘‘
Flag Counter