Maktaba Wahhabi

185 - 380
دخولِ حرم ومکہ مکرمہ کے حدود و آداب میقات سے احرام باندھ کر تلبیہ کہتے ہوئے اور احرام کے محرّمات ومباحات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوں تو دخولِ مکہ سے چند میل باہر ہی سے حدودِ حرم شروع ہوجاتی ہیں جن کی علامات آپ کو مکہ شریف کی طرف جانے والی ہر سڑک پرملیں گی۔ وہاںسے احرام کی پابندیوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ صفحات میں ذکر کی گئی حرم کی پابندیاں بھی لازم ہو جائیں گی جو مُحرم وغیر مُحرم، مکی وغیر مکی اورمقامی و آفاقی سب لوگوں کے لیے یکساں ہیں۔ حدودِ حرمِ مکی : یہ تقریباًدو دو میٹر بلکہ اس سے بھی بلند سنگ میل ہیں جوہر راستے کے دونوں طر ف لگائے گئے ہیں جو اس بات کی علامت ہیں کہ یہاں سے حرمِ مکی کی حدود کاآغاز ہوگیا ہے۔ وہ حدود درجِ ذیل ہیں: شمالی جانب : تنعیم ، مکہ مکرمہ سے چھ کلومیٹرباہر ۔ جنوبی جانب : اضاہ ، مکہ مکرمہ سے بارہ کلو میٹر باہر ۔ مشرقی جانب : جعرانہ ، مکہ مکرمہ سے سولہ کلو میٹر باہر ۔ شمال مشرقی جانب : وادیٔ نخلہ، مکہ مکرمہ سے پندرہ کلومیٹر باہر۔ مغربی جانب : شمیسی یعنی حدیبیہ مکہ مکرمہ سے پندرہ کلومیٹر باہر ۔
Flag Counter