Maktaba Wahhabi

216 - 380
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: (( مَنْ طَافَ بِالْبَیْتِ فَلْیَطُفْ مِنْ وَرَآئِ الْحِجْرِ )) [1] ’’جو شخص طواف کرے، اسے حطیم کے باہر سے کرنا چاہیے۔‘‘ اس پر قرآنِ کریم کی ایک آیت سے بھی استدلال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {وَ لْیَطَّوَّفُوْا بِالْبَیْتِ الْعَتِیْقِ} [الحج: ۲۹] ’’اورچاہیے کہ اس قدیم گھر (بیت اللہ شریف )کا طواف کریں۔‘‘ اورظاہر ہے کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بیت اللہ کے طواف کا حکم فرمایا ہے اوروہ تبھی پورا ہوتاہے جب سارے بیت اللہ کاطواف ہو، اگر حطیم کوچھوڑدیا جائے توپھر پورے گھر کا نہیں بلکہ ا س کے کچھ حصے کا (ناقص) طواف ہوتا ہے۔ رکنِ یمانی کو چُھونا: طواف کے ساتوں چکروں میں سے ہرچکر میں رکنِ یمانی کو ہاتھ سے چُھونا بھی سنت وثواب ہے جیساکہ صحیح بخاری ومسلم میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے : (( مَا تَرَکْنَا اِسْتِلَامَ ھَذَیْنِ الرُّکْنَیْنِ: اَلْیَمَانِيِّ وَالْحَجَرِ فِيْ شِدَّۃٍ وَلَارَخَآئٍ مُنْذُ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَسْتَلِمُھَا )) [2]
Flag Counter