Maktaba Wahhabi

228 - 380
’’اے بنی عبد مناف! اس گھر کا طواف کرنے اور ا س میں نماز پڑھنے والوں کو ہرگز مت روکو۔ وہ رات یادن کے کسی بھی وقت آئیں ۔‘‘ استحاضہ ،بواسیر اور سلسلِ ریح وبول والوں کا طواف: طوافِ بیت اللہ کے لیے طہارت کا ہونا ضروری ہے لہٰذا حیض اور نفاس (چھوٹے بچے) والی عورتیں توخونِ حیض ونفاس کے انقطاع اورغسل کے بغیر طواف نہ کریں جیسا کہ صحیح بخاری ومسلم اور دیگر کتبِ حدیث میں مذکور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے واقعۂ حیض سے پتہ چلتا ہے جس کی تفصیل گزرچکی ہے۔ البتہ استحاضہ، بواسیر ، سلسل بول اور سلسل ریح کی بیماری والوں کے لیے طواف کرنا اور نمازیں پڑھنا جائز ہے۔ استحاضہ عورتوں کی ایک بیماری ہے جس میں حیض ونفاس کے علاوہ باقی عام دنوں میں بھی انھیں خون آتا رہتا ہے۔ ایسی عورت کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ حیض یانفاس کے خاص دنوں کے بعد غسل کریں اورنمازیں وغیرہ تمام کام کریں۔ اس خونِ استحاضہ کے دوران تو وہ عورت اپنے شوہر کے لیے بھی حلال ہوتی ہے، وہ وظیفۂ زوجیت اداکرسکتے ہیں۔ اس کے نمازیں اداکرنے کا ذکرِ جواز توصحیح بخاری ومسلم میں بھی مذکور ہے ۔[1]
Flag Counter