Maktaba Wahhabi

244 - 380
صفا ومروہ کے درمیان سعی جب آپ طوافِ بیت اللہ ، نمازِ طواف، آبِ زمزم پینے اور حجرِ اسود کا استلام کرنے سے فارغ ہو جائیں تو بابِ صفا کے راستے مسجدِ حرام سے نکلیں۔ کیونکہ صحیح مسلم، سنن ابو داود و ابن ماجہ اورمسند احمد میں مذکور حدیث کے مطابق حجۃ الوداع کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی راستے سے نکل کر صفا پر گئے تھے۔ چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (( ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْبَابِ اِلَیٰ الصَّفَا )) [1] ’’پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم بابِ صفا کے راستے نکل کر صفا کی طرف چلے گئے۔‘‘ اس دروازے سے نکل کر جانے کی صورت میں آپ اپنے سامنے موجود صفا پر سیدھے اوربآسانی پہنچ جائیں گے۔ بابِ صفا سے نکلتے وقت مسجدِ حرام سے بایاں پاؤں نکالیں۔ یہ مسجدِ حرام اورعام مساجد سے نکلنے کے آداب میں سے ہے۔ صحیح مسلم، سنن ابو داود و ابن ماجہ اورمسند احمد میں مذ کور یہ مسنون دعا کریں: (( بِسْمِ اللّٰہِ، وَالصَّلَوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ، رَبِّ اغْفِرْ لِيْ ذُنُوْبِيْ وَافْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ فَضْلِکَ )) ’’اللہ کے نام سے ، صلوۃ وسلام ہو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ اے میرے پروردگار! میرے گناہ بخش دے اورمیرے لیے فضل وکرم کے دروازے کھول دے۔‘‘ یا پھر اتنا کہہ لیں :
Flag Counter