Maktaba Wahhabi

261 - 380
اداکرنے کا ثواب اکیلے نماز ادا کرنے سے ستائیس گُنا زیادہ ہوتا ہے۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( صَلوٰۃُ الْجَمَاعَۃِ أَفْضَلُ مِنْ صَلوٰۃِ الْفَذِّ بِسبْعٍ وَّعِشْرِیْنَ دَرَجَۃً )) [1] ’’باجماعت نماز، اکیلے نماز پڑھنے سے ستائیس گُنا افضل ہے۔‘‘ اب آپ اندازہ لگائیں کہ کوئی نماز جو ایک تو مسجد حرام میں ہو اوردوسرا باجماعت بھی ہو تو کیا ایسی ایک نماز کا ثواب ہماری ان عام مساجد میں اداکی گئی نمازوں سے ستائیس لاکھ گُنا زیادہ نہ ہوجائے گا؟ سُبْحَانَ اللّٰہ۔ ۸/ ذوالحج، یومِ ترویہ: جو لوگ حجِ تمتُّع کررہے ہوں اورعمرہ کرنے کے بعد احرام کھول چکے ہوں وہ ۸/ ذوالحج (یومِ ترویہ) کو اپنی قیام گاہ پر غسل کریں۔ مرد حجاج دستیاب شدہ عمدہ خوشبو لگائیں اور اپنی قیام گاہ ہی سے حج کا احرام باندھ لیں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا تھا اور یہی مسنون طریقہ ہے۔ صحیح بخاری ومسلم اورمسند احمد وبیہقی میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف وسعی کے بعد مکہ مکرمہ کی مشرقی جانب ایک مقام وادی بطحاء میں قیام فرمایا اور ۸/ ذوالحج (یومِ ترویہ) کو بطحاء ہی سے تلبیۂ حج کہتے ہوئے منیٰ کی طرف روانہ ہوئے تھے: (( تَوَجَّھُوْا اِلٰـی مِنٰی فَاَھَلُّوْا بِالْحَجِّ مِنَ الْبَطْحَآئِ )) [2]
Flag Counter