Maktaba Wahhabi

276 - 380
دعائیں اور اذکار قرآنِ کریم سے: {رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآئِ} [آل عمران: ۳۸] ’’اے میرے پروردگار! مجھے اپنی قدرت سے نیک اولاد عطا فرما، یقینا تو ہی دعا سننے والا ہے۔‘‘ {رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِکَ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ} [الأعراف: ۱۵۱] ’’اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔‘‘ {رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ . وَ یَسِّرْ لِیْٓ اَمْرِیْ . وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ . یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ} [طہ: ۲۵- ۲۸] ’’اے میرے پروردگار! میرا سینہ کھول دے اور میرے کام کومیرے لیے آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ کو کھول دے تاکہ لوگ میری بات کوسمجھ سکیں۔‘‘ {رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا} [بني إسرائیل: ۸۰]
Flag Counter