Maktaba Wahhabi

285 - 380
الْخَیْرُ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ } [آل عمران: ۲۶] ’’اے اللہ! تمام جہاں کے مالک! توجسے چاہے حکومت دے اورجس سے چاہے چھین لے، جسے چاہے عزت بخشے اورجس کو چاہے ذلیل کردے، بھلائی تیرے اختیار میں ہے، بیشک تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ 40۔ {حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ} [آل عمران : ۱۷۳] ’’ہمیں اللہ کافی ہے اوروہ بہترین کارساز ہے۔‘‘ یہ سب قرآنی دعائیں ہیں جنھیں انبیاء کرام علیہم السلام اورصالحین رحمہ اللہ نے مانگا۔ ان کے ہر وقت کے لیے مفید اور صحیح ہونے میں کسی شک و شبہ کی گنجائش ہی نہیں۔ حدیث شریف سے: یہاں ہم حدیث شریف سے بھی صحیح وحسن سند والی کچھ دعائیں ذکر کررہے ہیں جوکہ عمومی ہیں اورطواف، سعی، میدانِ عرفات اورہرجگہ مانگی جاسکتی ہیں۔ (( اَللّٰھُمَّ لَاسَھْلَ اِلاَّ مَا جَعَلْتَہٗ سَھْلاً وَّأَنْتَ تَجْعَلُ الْحُزْنَ سَھْلاً اِذَا شِئْتَ )) [1] ’’اے اللہ! کوئی چیز آسان نہیں ، سوائے اس کے جسے توآسان کردے اور جب تو چاہتا ہے تو ہر دشوار کو آسان کرتا ہے۔‘‘ (ابن حبان و ابن السنی) (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْھَرَمِ وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ )) [2] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں: بے بسی، کاہلی، بزدلی اور شدید
Flag Counter