Maktaba Wahhabi

366 - 380
طوافِ ودَاع جب ایامِ تشریق (۱۱، ۱۲، ۱۳/ ذوالحج) کی رَمی مکمل ہوجائے تو منیٰ سے مکہ مکرمہ آجائیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام مناسکِ حج مکمل ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد مدینہ طیبہ کی طرف روانگی ہوتی ہے لہٰذا جاتے وقت ’’طوافِ وداع‘‘ ضرور کرلیں، کیونکہ یہ بھی واجب ہے۔ طوافِ وداع کا وجوب: طوافِ وداع کے واجب ہونے کی دلیل صحیح بخاری و مسلم، سنن ابو داود و ابن ماجہ اور مسنداحمد میں مذکور وہ حدیث ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (( لَا یَنْفِرَنَّ اَحَدٌ حَتّٰی یَکُوْنَ آخِرُ عَھْدِہٖ الطَّوَافُ بِالْبَیْتِ )) [1]
Flag Counter