Maktaba Wahhabi

368 - 380
شہرِ مکہ سے روانگی: صحیح بخاری ومسلم میں مذکور حدیث کی رو سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یہ ہے کہ مکہ مکرمہ سے نکلتے وقت ثنیہ سُفلیٰ کے راستے سے نکلیں۔[1] یہ جگہ آج کل محلہ شامیہ میں باب الشبیکہ کے قریب ہے۔ لیکن اگر کسی وجہ سے اس راستے سے نکلنا ممکن نہ ہو تو پھر کسی بھی راستے سے نکلا جاسکتا ہے کیونکہ پورے مکہ مکرمہ کو ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے راستہ قرار دیا ہے، جس کی تفصیل اور دلائل پر مبنی احادیث ’’دخولِ مکہ‘‘ کے ضمن میں ذکر کی جا چکی ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو یہ ایمان پرور بہاریں دیکھنا نصیب کرے۔ (آمین یا الٰہ العالمین)
Flag Counter